ایشین گیمز اسکواش: محمد عرفان اور نور زمان سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد عرفان نے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
کوارٹر فائنل میں محمد عرفان کا مقابلہ بھارتی کھلاڑی ویر چھوترانی سے ہوا، جہاں پاکستانی کھلاڑی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے انہیں ایک کے مقابلے میں تین گیمز سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
سیمی فائنل میں محمد عرفان کا مقابلہ ایک بار پھر بھارت کے کھلاڑی سے ہوگا، جہاں وہ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب ایشین گیمز اسکواش میں پاکستان کے نور زمان بھی سیمی فائنل تک پہنچ گئے ہیں۔ نور زمان نے کوارٹر فائنل میں اپنے چینی حریف کو شکست دے کر آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔