جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، آسٹریلیا کا 16 رکنی اسکواڈ سامنے آگیا

آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

کچھ عرصے سے خراب فارم کا شکار مارنس لبوشین کو بھی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کی حالیہ کارکردگی پر مسلسل سوالات اٹھتے رہے ہیں، تاہم سلیکٹرز نے انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جولائی 2023 کے بعد سے لبوشین نے 43 ٹیسٹ اننگز میں 24.69 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور اس دوران ان کے بلے سے کوئی سنچری نہیں نکلی۔ بنگلادیش کے خلاف حالیہ تین اننگز میں بھی وہ صرف 1، 31 اور 4 رنز بناسکے۔

اسکواڈ میں نوجوان آل راؤنڈر کوپر کونولی کو بھی شامل کیا گیا ہے، جبکہ مائیکل نیسر اور میتھیو کوہنیمن نے بھی ٹیم میں واپسی کی ہے۔

میٹ رینشا کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔