ساہیوال : اردو ادب کی بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرہ، مصنفہ ، ادیبہ بسمل صابری انتقال کر گئیں
ساہیوال : مرحومہ کو ادب کی دنیا میں سخن کی جادوگر اور غزل رانی کے نام سے جانا جاتا ہے مرحومہ کے شعرے مجموعوں پانی کا گھر یادوں کی بارش،روشنیوں کے رنگ ، رس کی پھوار اور نثری و نعتیہ مجموعہ بیاض نظر سہرت کے حامل ہیں بسمل صابری کو پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے 2019 میں مجید امجد مجید ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا بسمل صابری 17 جولائی 1937 کو منٹگمری (ساہیوال) میں پیدا ہوئیں اور شعبہ تدریس سے وابستہ رہیں مرحومہ کی نماز جنازہ آج شام کو طارق بن زیاد کالونی میں ادا کی جائے گی مرحومہ ڈی پی او حافظ آباد رانا فواد احمد کی والدہ ہیں