نائب کلب میں جھگڑے کے بعد بین اسٹوکس سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ بولر گس ایٹکنسن کے نائٹ کلب واقعے کے بعد کپتانی میں تبدیلی کے امکانات زیر غور آ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نائٹ کلب میں مبینہ طور پر کرکٹرز اور ایک رگبی کھلاڑی کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا، جس کے دوران ای سی بی کے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی بھی سامنے آئی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کا امکان ہے، جبکہ واقعے کی تفصیلات بھی بورڈ کی انکوائری کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران رگبی کھلاڑی نے مبینہ طور پر فاسٹ بولر پر حملہ کیا، جس سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوا اور اسے طبی امداد دینا پڑی۔ تاہم کرکٹرز کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔