نیویارک دنیا کے بہترین اسپورٹس شہروں کی فہرست میں سرفہرست

2026 کی عالمی اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں امریکی شہر نیویارک نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ فرانس کا دارالحکومت پیرس دوسرے اور امریکی شہر لاس اینجلس تیسرے نمبر پر رہا۔

سوئٹزرلینڈ کے ادارے برسن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں دنیا کے کھیلوں سے نمایاں وابستگی رکھنے والے 100 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کا کوئی بھی شہر اس عالمی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

رینکنگ کے مطابق لندن چوتھے جبکہ میڈرڈ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ اس کے بعد بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں پوزیشن پر ہے۔ مانچسٹر نے دسویں، واشنگٹن نے 11ویں اور میامی نے 12ویں پوزیشن حاصل کی۔

ایشیا اور دیگر خطوں کے شہروں میں ٹوکیو 16ویں، سڈنی 24ویں، دبئی 29ویں، ممبئی 51ویں، نئی دہلی 65ویں اور ریاض 68ویں نمبر پر رہے۔

فہرست کے آخری حصے میں کیپ ٹاؤن 85ویں، جدہ 98ویں اور ساپورو 99ویں پوزیشن پر شامل ہیں۔

رینکنگ مرتب کرتے وقت ماہرین، اسپورٹس میڈیا اور کھیلوں سے وابستہ عالمی شخصیات کی آرا کو مدنظر رکھا گیا، جبکہ مختلف شہروں سے متعلق میڈیا کوریج اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کا بھی تجزیہ کیا گیا۔

اسپورٹس سٹیز رینکنگ میں شہروں کی کھیلوں کے ساتھ وابستگی، بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی کی صلاحیت اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے شعبے میں ان کے اثرورسوخ سمیت مختلف عوامل کا جائزہ لیا گیا۔