بجلی کی قیمت 3 ماہ کے لیے 1 روپیہ 99 پیسے سستی کر دی گئی

ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے بڑا ریلیف سامنے آیا ہے، جس کے تحت فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی یہ کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت منظور کی گئی ہے، جبکہ اس کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

حکام کے مطابق اس ریلیف کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا فائدہ پہنچے گا۔