شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق بعض عناصر بجلی کے بلوں پر موجود کیو آر کوڈ یا جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کو مختلف مراحل میں معلومات فراہم کرنے اور بعد ازاں 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ درج کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اس قسم کا طریقہ کار غیر قانونی اور مشکوک ہے، جبکہ بجلی کے بل یا سبسڈی سے متعلق معلومات کسی غیر متعلقہ پلیٹ فارم پر درج نہیں کی جاتیں۔
پاور ڈویژن نے خبردار کیا ہے کہ بعض افراد کیو آر کوڈ اور جعلی لنکس کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے عوام کسی بھی ڈیجیٹل یا کاغذی فارم پر اپنی ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔
حکام کے مطابق معاملے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔