برازیل میں دو ھیلی کاپٹر آپس میں ٹکرانے سے امریکی گلوکارہ سمیت 6 افراد جاں بحق

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پیش آنے والے ایک افسوسناک فضائی حادثے میں معروف امریکی گلوکار اولیور ٹری سمیت چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں دونوں طیارے تباہ ہو گئے اور ان میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر ایک الیکٹرک گاڑیوں کی پارکنگ ایریا میں جا گرا، جس سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔