برطانوی دوشیزہ کا ترکی کی مشہور آیا صوفیہ مسجد میں اسلام قبول کرنے کا اعلان

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ خاتون اینڈریا ایلیزا ڈریگن نے ترکی کی معروف تاریخی آیا صوفیہ گرینڈ مسجد میں اسلام قبول کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اینڈریا خصوصی طور پر انگلینڈ سے استنبول پہنچیں، جہاں انہوں نے مسجد میں موجود مذہبی حکام کی موجودگی میں کلمۂ شہادت پڑھ کر اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً انسٹاگرام، پر بھی اپنے اس روحانی فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اسلام کو اپنی زندگی کی حقیقی راہ قرار دیا ہے۔