آئیندہ مالی سال 2027-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا18
ہزار ارب روپے کے درمیان ہونے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کیے جانے کی توقع ہے جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً 3 ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پٹرولیم لیوی کی مد میں 1 ہزار 727 ارب روپے اکٹھے کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔
بجٹ میں برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کی تجویز ہے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا بلکہ توجہ جاری منصوبوں کی تکمیل پر مرکوز ہوگی۔ اس کے علاوہ سابق فاٹا کے ٹیکس استثنیٰ کو ختم کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔