اداکارہ بشریٰ انصاری نے ھونٹوں پر فلرز کروانے کی تردید کر دی
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ہونٹوں پر فلرز یا کسی بھی قسم کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے واضح تردید کر دی ہے۔
انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ہونٹوں یا چہرے پر کسی قسم کے فلرز یا کاسمیٹک پروسیجرز نہیں کرواتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں اکثر بے بنیاد باتیں پھیلائی جاتی ہیں اور لوگ ان کی شکل و صورت میں تبدیلی سے متعلق غلط قیاس آرائیاں کرتے رہتے ہیں، جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔