بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ میں تکلیف کی شکایت,اسپتال منتقل
July 30, 2026
1:14 pm
بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آنکھ میں تکلیف کی شکایت کے باعث طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پمز اور الشفاء ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل مشترکہ میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کا معائنہ کیا اور ان کی طبی حالت کے مطابق ادویات تجویز کیں۔
طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔