چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکہ

چین میں کوئلے کی ایک کان میں ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 90 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 9 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں متحرک ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم بھی جاری کیا ہے۔