حکومت نے سول سرونٹس کنڈ کٹ رولز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سالانہ اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین کو بلاگ، ولاگ اور میڈیا پلیٹ فارم چلانے کے لیے اجازت درکار ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے قواعد فوری طور پر ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوں گے۔قواعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیے ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور بیرونی مصروفیات سے متعلق سخت ضوابط شامل کیے گئے ہیں۔