کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ملزمان کی فائرنگ ایک راہگیر خاتون کی جان لے گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ سولجر بازار نمبر 2 کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران 57 سالہ یاسمین، جو ایک پھل فروش کے ٹھیلے کے قریب موجود تھیں، گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئیں۔
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔