ڈی جی این سی سی آئی اے کی ڈی پی او ساہیوال سے ملاقات
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو سے ملاقات کی، جس میں سائبر جرائم کی روک تھام اور ادارہ جاتی تعاون سے متعلق اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران بڑھتے ہوئے سائبر کرائمز، آن لائن فراڈ، ہراسگی اور دیگر ڈیجیٹل جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے، باہمی رابطے اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس اور این سی سی آئی اے کے درمیان مضبوط اور مسلسل رابطہ سائبر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو زیادہ مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔