ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں جاری اسرائیلی کارروائیوں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سخت تنقید کی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے رویے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے طرزِ عمل پر ناراضی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پر کسی بھی قسم کے حملے سے گریز کیا جانا چاہیے، کیونکہ ایسا اقدام اسرائیل کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی جانب دھکیل سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی قیادت کی بعض پالیسیوں کے باعث دنیا بھر میں اسرائیل کے بارے میں منفی رائے میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔