صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر مشتمل ایک ڈالر کا خصوصی سکہ جاری کرنےکا اعلان

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ٹکسال  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر پر مشتمل ایک ڈالر کا خصوصی سکہ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ سکہ امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی یاد میں متعارف کرایا جائے گا۔ مجوزہ ڈیزائن کے تحت سکے کے ایک رخ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر جبکہ دوسرے رخ پر امریکا کے قومی نشان، عقاب، کی تصویر شامل ہوگی۔

اس مجوزہ اقدام کے بعد قانونی ماہرین نے اس کی آئینی اور قانونی حیثیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی قوانین کے مطابق کسی بھی زندہ شخصیت کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع نہیں کی جا سکتی، تاہم سکوں کے حوالے سے قانون میں واضح طور پر ایسی کوئی مخصوص پابندی موجود نہیں، جس کے باعث اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔