ڈونگا بونگا میں پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائی ایک ملزم گرفتار

ڈونگہ بونگہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن “منشیات سے پاک پنجاب” کے تحت ڈی پی او بہاولنگر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او اکمل فاروق نے کارروائی کی۔ پولیس نے ملزم ابرار ولد نیاز، سکنہ گلاب علی کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 28 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔