ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا روزنامہ دنیا نیوز کے 14 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت
ساہیوال: ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے روزنامہ دنیا نیوز کے کامیاب 14 سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا نیوز میاں عمر منظور، رضوان طاہر چوہدری وسیم ارشاد ملک احتشام علی پھلروان اور دیگر صحافیوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے روزنامہ دنیا نیوز کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔