محمد عثمان ٹیپیو ڈی پی او ساہیوال نے شدید گرمی میں ڈیوٹی انجام دینے والے ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کی سہولت کے لیے 100 سے زائد چھتریاں اور ویکیوم واٹر بوتلز فراہم کیں۔
اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار سخت موسم کے باوجود شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھرپور ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کی صحت اور سہولت کا خیال رکھنا پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان اشیاء کی فراہمی کا مقصد اہلکاروں کو دورانِ ڈیوٹی بہتر اور محفوظ ماحول مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنی خدمات مؤثر انداز میں جاری رکھ سکیں۔
تقریب میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین، تاجر نمائندگان، صحافیوں اور مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اس اقدام کو مثبت قرار دیا۔