دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ بند کرنے کا اعلان

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سنہ 2035 تک مستقل طور پر بند کیے جانے کا منصوبہ سامنے آ گیا ہے۔

1960 میں ایک سادہ ریتلے رن وے سے آغاز کرنے والا یہ ہوائی اڈہ وقت کے ساتھ دنیا کے مصروف ترین فضائی مراکز میں شمار ہونے لگا، تاہم دبئی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور محدود جگہ کے باعث ایئرپورٹ اپنی گنجائش کی حد کے قریب پہنچ چکا ہے۔

حکام کے مطابق دبئی کی تمام فضائی سرگرمیاں مرحلہ وار ال مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کی جائیں گی، جسے اربوں ڈالر کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بنانے پر کام جاری ہے۔ نئے ایئرپورٹ میں سالانہ تقریباً 26 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منتقلی کا عمل 2032 تک نمایاں حد تک مکمل ہو جائے گا، جبکہ 2035 میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش کے ساتھ عالمی ہوا بازی کے ایک اہم دور کا اختتام ہو جائے گا۔