اماراتی ایئرلائن کے ایک کارگو طیارے نے جاپان سے دبئی جانے کے دوران فنی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اماراتی ایئرلائن کے ایک کارگو طیارے نے جاپان سے دبئی جانے کے دوران فنی خرابی کے باعث کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) کے ذرائع کے مطابق پرواز کے دوران طیارے کے ایک انجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے بعد کپتان نے فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں موجود تھا۔ اے ٹی سی کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر کارگو طیارے نے بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کر لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کارگو پرواز EK9801 جاپان کے شہر اوساکا سے دبئی جا رہی تھی۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔