پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز، انگلینڈ کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں شیڈول ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس کی قیادت ہیری بروک کریں گے۔

انگلینڈ کے اسکواڈ میں جو روٹ، ہیری بروک، گس اٹکنسن، سونی بیکر، ٹام بینٹن، جیمز کولز، جارڈن کاکس، میسن کرین، ہینری کروکومبے، سیم کرن، لائم ڈاسن، بین ڈکٹ، ول جیکس، جیمی اوورٹن، عادل رشید اور جاش ٹنگ شامل ہیں۔

انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد عادل رشید اور سیم کرن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو دورہ پاکستان کے دوران آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جوز بٹلر بھی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلی مرتبہ 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔