ایران امریکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ فیلڈ مارشل خود اپنے ھاتھوں سے کر رہے ہیں ۔ سینیٹر فیصل واڈا

سینٹ کے آزاد رکن فیصل واڈا نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اہم کردار ادا کیا۔

فیصل واوڈا کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی مفادات کا مؤثر دفاع کیا بلکہ ان کی کوششوں کے اثرات خطے سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیچیدہ سفارتی معاملات اور مذاکراتی عمل میں بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور ممکنہ امن اقدامات کے لیے اہم پیش رفت میں شامل ہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مختلف حلقوں کی جانب سے کیے جانے والے اندازے اور تجزیے غلط ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ ان کے بقول فیلڈ مارشل عاصم منیر مستقبل میں بھی اہم قومی اور بین الاقوامی پیش رفت کا حصہ بن سکتے ہیں