سی سی ڈی ملازم فیاض شاہ کے قتل میں ملوث ملزم مارا گیا

گجرات میں پولیس نے ایک مبینہ کارروائی کے دوران سی سی ڈی اہلکار فیاض شاہ قتل کیس میں مطلوب ایک ملزم کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مارا جانے والا ملزم دو ہفتے قبل پیش آنے والے واقعے میں مطلوب تھا، جس میں سی سی ڈی اہلکار فیاض شاہ کو قتل کر دیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔