وفاقی حکومت میں ممکنہ توسیع اور ردوبدل کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور
وفاقی حکومت میں ممکنہ توسیع اور ردوبدل کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں، جن کے تحت نئے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کو کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں ممکنہ شمولیت کے لیے نوشین افتخار، دانیال چوہدری، شاہ زیب درانی اور ناصر بٹ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح منظور کاکڑ، عابد شیر علی، فیصل سبزواری اور نیاز امیر بھی زیرِ غور شخصیات میں شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بابر نواز اور عثمان اویسی کے نام بھی وفاقی کابینہ کے ممکنہ ارکان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلیوں کے تحت بعض وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جا سکتے ہیں اور انہیں نئی وزارتوں یا ذمہ داریوں کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ حکومتی سطح پر وزارتوں کی تنظیمِ نو کے منصوبے پر بھی غور جاری ہے، جس کے تحت بعض وفاقی ڈویژنز کو آپس میں ضم کرنے کی تجویز زیرِ بحث ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع یا ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد کریں گے۔