ایف آئی اے خیبرپختونخوا کی تاریخ کی سب سے بڑی حوالہ/ہنڈی کارروائی

پشاور میں ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی) نے ضلع ملاکنڈ کے علاقے چکدرہ ٹول پلازہ کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نصیر کی نگرانی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان، جن کی شناخت محمد عمران اور عثمان کے نام سے ہوئی، کے قبضے سے 25 کروڑ 3 لاکھ 94 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ حوالہ اور ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار سے متعلق اہم دستاویزات اور شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی اجازت کے بغیر غیر قانونی مالی لین دین میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔