وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان آمد سے متعلق نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاکستان آمد سے متعلق نئی سفری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے ایسے پاکستانی شہری جن کا نائیکوپ (NICOP) زائد المیعاد یا منسوخ ہو چکا ہو، انہیں اس دستاویز کی بنیاد پر پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نئی ہدایات کے تحت پاکستان میں داخلے کے لیے غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانیوں کے پاس یا تو کارآمد نائیکوپ ہونا ضروری ہوگا یا پھر پاکستانی ویزا موجود ہونا لازمی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قواعد برطانیہ سمیت دنیا بھر سے آنے والے تمام متعلقہ مسافروں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے نئی پالیسی کے حوالے سے امیگریشن حکام کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے، جبکہ ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان ہدایات پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے۔