فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک بار پھر ایران پہنچ گئے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں فیلڈ مارشل ایرانی قیادت اور دیگر اہم اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، سیکیورٹی اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔