فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران پہنچ گئے، جہاں ایرانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تہران ایئرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیرمقدم کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے امام خمینی حسینیہ سینٹر میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے آخری دیدار کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف ممالک سے آنے والے سرکاری وفود اور شخصیات مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مرحوم کے جسدِ خاکی کے ساتھ ان کے خاندان کے دیگر افراد کے تابوت بھی رکھے گئے ہیں، تاکہ شرکائے تعزیت انہیں بھی آخری خراجِ احترام پیش کر سکیں۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو ہونے والے حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ، داماد، ایک بہو اور دو سالہ نواسی بھی جاں بحق ہوئے تھے، جن کے تابوت بھی مرکزی مقام پر مرحوم کے جسدِ خاکی کے ساتھ رکھے گئے ہیں۔