فیفا رینکنگ: پاکستان ایک درجے ترقی کے بعد 197ویں نمبر پر آگیا
فیفا نے مردوں کی قومی فٹبال ٹیموں کی تازہ عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان نے ایک درجہ بہتری حاصل کرلی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم ایک پوزیشن اوپر آتے ہوئے عالمی سطح پر 197ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی رینکنگ میں اسپین نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ارجنٹائن دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر بدستور قائم ہے۔
پرتگال نے دو درجے بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی، جس کے باعث برازیل ایک درجہ نیچے آکر چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔
مراکش کی ٹیم کو بھی ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اب عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔