فیفا ورلڈ کپ ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کے 79ویں منٹ تک مصر کو 0-2 کی برتری حاصل تھی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لے گا، تاہم ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے صرف 13 منٹ کے اندر تین گول اسکور کر کے مقابلے کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے رومیرو، لیونل میسی اور انزو فرنینڈیز نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

اس کامیابی کے ساتھ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی، جبکہ مصر کا ورلڈ کپ سفر اختتام پذیر ہو گیا۔