فیفا ورلڈ کپ 2026 میزبان میکسیکو ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ھونے والی پہلی ٹیم بن گئی
فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں میزبان میکسیکو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دوسری فتح حاصل کر لی اور ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
گواڈالاجارا میں کھیلے گئے میچ میں میکسیکو نے جنوبی کوریا کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول لوئس رومو نے اسکور کیا۔
اس سے قبل میکسیکو نے اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دی تھی اور بہترین آغاز کیا تھا۔
دوسری جانب کینیڈا نے بھی ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے قطر کو 0-6 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ نے بوسنیا کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 1-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔