فیفا ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر مستعفی
سعودی عرب کی فیفا ورلڈ کپ 2026 مہم گروپ مرحلے میں اختتام پذیر ہونے کے بعد سعودی فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر المسحل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ٹیم گروپ مرحلے میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہ کر سکی۔ ٹیم نے یوراگوئے اور کیپ وردے کے خلاف میچز ڈرا کیے، جبکہ اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
یاسر المسحل، جو کئی برسوں سے سعودی فٹبال فیڈریشن کی سربراہی کر رہے تھے، نے اپنی رخصتی کے اعلان کے ساتھ ٹیم کی کارکردگی کی مکمل ذمہ داری قبول کی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور وہ اس ناکامی کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہیں۔ انہوں نے شائقین سے مایوسی پر معذرت بھی کی۔
یاد رہے کہ یاسر المسحل نے سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی دلانے کی مہم میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور اس سلسلے میں ان کی خدمات کو نمایاں سمجھا جاتا ہے۔