فیفا ورلڈ کپ ۔ اسپین نے فرانس کو ھرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے 23ویں ایڈیشن کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 0-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپین کی ٹیم 16 سال بعد ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ڈیلس میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں اسپین نے آغاز ہی سے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
پہلا گول اسپین کے میکیل اویارزابال نے پہلے ہاف کے 22ویں منٹ میں پنالٹی کک پر اسکور کیا، جو رواں ورلڈ کپ میں ان کا پانچواں گول بھی تھا۔
دوسرے ہاف میں اسپین نے اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے 58ویں منٹ میں پیڈرو پورو کے خوبصورت شاٹ کی بدولت دوسرا گول کر دیا۔
فرانس کے اسٹار فارورڈ کیلیان ایمباپے، جو ٹورنامنٹ میں اب تک آٹھ گول کر چکے تھے، اس سیمی فائنل میں متعدد کوششوں کے باوجود کوئی گول نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ اسپین آخری بار 2010 میں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا، جہاں اس نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا