عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کم ہوکر 4660 ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستانی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کی کمی ہوئی۔
تازہ نرخوں کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہوگئی ہے۔