پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 424,236 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2,057 روپے بڑھنے کے بعد 363,714 روپے تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 41 روپے مہنگی ہو کر 6,070 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4,018 ڈالر میں فروخت ہوتا رہا۔