گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے چیئرمین ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی تاکہ عوام اور کاروباری شعبے کو مزید ریلیف مل سکے۔

ملک شہزاد اعوان نے اعلان کیا کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام شہریوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ کے شعبے پر نمایاں مالی دباؤ ڈالا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، تاہم حالیہ کمی سے حالات میں بہتری آنے کی توقع ہے