حکومت پاکستان نے کفایت شعاری مہم میں 13 جون تک توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کاروباری اوقات سے متعلق پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
نئے فیصلے کے مطابق تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کیے جائیں گے، جبکہ ریسٹورنٹس، تنور، گروسری شاپس اور بیکریز کو رات 10 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔
حکومت کی جانب سے ہسپتالوں، میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، آئی ٹی کمپنیوں اور دودھ دہی کی دکانوں کو ان پابندیوں سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
اسی طرح گوشت، سبزی اور پھل فروشوں کو رات 10 بجے کے بعد دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل سرگرمیاں بھی رات 10 بجے بند کرنا لازمی ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق جم، کال سینٹرز اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔