گرمی و حبس کی لہر برقرار بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی

شہر میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں بادل بھی چھائے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت ہوا تقریباً 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم زیادہ مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ادھر شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 149 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کی معتدل سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے امکانات کم ہیں۔