ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے تحفے پر منفرد انداز میں اظہارِ تشکر
ہنگری کے وزیراعظم پیٹر میگیار نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے آموں کے تحفے پر منفرد انداز میں اظہارِ تشکر کیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر آموں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ہر تحفہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ان کے مطابق ایک مصروف اور تاریخی دن کے اختتام پر دفتر پہنچنے پر انہیں پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے 90 آم بطور تحفہ موصول ہوئے، جن میں سے ایک گھنٹے کے اندر زیادہ تر کھائے جا چکے تھے۔ انہوں نے اس محبت بھرے تحفے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
پیٹر میگیار کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین نے ان کے دوستانہ اور خوش مزاج انداز کو پسند کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔