آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ، ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز اور ہیلی میتھیوز کامیاب
آئی سی سی نے جون کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کردیا ہے، جس میں مردوں کے زمرے میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز جبکہ خواتین کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے اعزاز اپنے نام کیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی میتھیوز کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب کیا گیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پانچواں ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہے۔
دوسری جانب جسٹن گریوز نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت انہیں مردوں کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا، جس کے باعث انہیں آئی سی سی کے ماہانہ اعزاز سے نوازا گیا۔