آئی ایل ٹی ٹوئنٹی پلیئرز ڈرافٹ میں بابر اعظم سمیت پاکستانی کرکٹرز شامل

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز نیلامی یکم اکتوبر کو دبئی میں منعقد ہوگی، جس میں بابر اعظم سمیت پاکستان کے متعدد نمایاں کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

نیلامی کے لیے جاری کردہ فہرست میں بابر اعظم کو 80 ہزار امریکی ڈالرز کی سب سے زیادہ بیس پرائس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فخر زمان، شاداب خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور حنین شاہ بھی آکشن کا حصہ ہوں گے۔

دبئی میں ہونے والی اس نیلامی میں 23 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ 40 ہزار امریکی ڈالرز کے بیس پرائس سلیب میں شاداب خان، حسن نواز اور دیگر کرکٹرز شامل ہیں۔

آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن کا آغاز 21 نومبر سے ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔