بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

بھارتی فوج کا ایک ھال چیتا ہیلی کاپٹر لداخ کے علاقے تانگسے میں حادثے کا شکار ہو کر گر گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تین فوجی افسران، جن میں ایک میجر جنرل بھی شامل تھے، حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔