11 ماہ میں آئی پی پیز کو 29 کھرب 35 ارب روپے کی ادائیگی
وفاقی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران آئی پی پیز کو مجموعی طور پر 29 کھرب 35 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔
وزارتِ توانائی نے آئی پی پیز کو کی جانے والی ادائیگیوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں۔ دستاویزات کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران انرجی پیمنٹس کی مد میں 11 کھرب 68 ارب روپے ادا کیے گئے۔
اسی عرصے میں آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 15 کھرب 65 ارب روپے کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی پی پیز کو توانائی اور پیداواری صلاحیت سے متعلق مختلف مدات میں یہ ادائیگیاں کی گئی ہیں۔