پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی بیٹی صوفیہ حسین کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے پہلی مرتبہ اپنی ننھی بیٹی صوفیہ حسین کی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی، جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت فوٹو شوٹ پوسٹ کیا، جس میں ان کے دونوں بچے، کبیر حسین اور صوفیہ حسین، ایک ساتھ نظر آئے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے محبت بھرے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین رواں سال جنوری میں دوسری بار والدین بنے تھے۔ اداکارہ نے 27 جنوری کو انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 24 جنوری کو اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا۔
اقرا عزیز کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سنو چندا، رنجھا رنجھا کردی، خاموشی، جھوٹی اور کئی دیگر مقبول ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ناظرین کی بھرپور پذیرائی حاصل کی ہے۔