ایران کا امریکہ سے ایرانی فٹ بال ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کے لیے ویزے جاری کرنے مطالبہ

ایران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میزبان ملک ہونے کے ناطے امریکا پر لازم ہے کہ وہ سیاسی اختلافات کے باوجود ایرانی قومی فٹ بال ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے ویزے فراہم کرے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ FIFA کے بین الاقوامی قوانین اور کھیلوں کے ضابطوں کے مطابق میزبان ملک تمام شریک ٹیموں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بلا رکاوٹ داخلے کی سہولت دینے کا پابند ہوتا ہے۔

یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ آنے والے ورلڈ کپ میں ایران کی ممکنہ شرکت بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

کھیلوں کے ماہرین کے مطابق اگر ایران ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیتا ہے تو امریکا کو عالمی کھیلوں کے اصولوں کے تحت ایرانی ٹیم کو شرکت کی اجازت دینا ہوگی، خواہ سیاسی حالات کتنے ہی پیچیدہ کیوں نہ ہوں۔