ایران امریکہ معاہدے کا باضابط اعلان کر دیا گیا

سوئس وزارتِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی دستخطی تقریب کے انعقاد کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق معاہدے پر جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ کے معروف برجن اسٹاک ریزورٹ میں دستخط کیے جائیں گے۔

سوئس حکام کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے اعلیٰ سطحی نمائندے تقریب میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو چکے ہیں، جبکہ تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یہ معاہدہ خطے کی سفارتی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔