ایران کے سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ائ کو آج مشہد میں روضہ امام علی رضا کے احاطے میں سپرد خاک کیا جائے گا
ایران کے شہید سپریم لیڈر کا جسدِ خاکی نجف سے مشہد منتقل کر دیا گیا، جہاں آج انہیں روضۂ امام علی رضاؑ کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نجف اور کربلا میں ان کی یاد میں بڑے تعزیتی اجتماعات اور جلوس منعقد ہوئے، جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دونوں مقدس شہروں میں نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق جسدِ خاکی کو کربلا میں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے مزارات پر بھی لے جایا گیا، جبکہ اس سے قبل نجف اشرف میں حضرت علیؓ کے روضۂ مبارک پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
اس سے پہلے پیر کے روز تہران اور منگل کو قم میں بھی لاکھوں سوگواروں نے شہید رہنما اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، جہاں انہیں بھرپور عقیدت اور احترام کے ساتھ الوداع کہا گیا۔